اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی سکھر.پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سکھر کے سینئر رہنما
اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی
سکھر.پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سکھر کے سینئر رہنما عبد القیوم قریشی نے کہا ہے کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن ہے، جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ وطن کے حصول کی جدوجہد کا واضح راستہ فراہم کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت اور افواج پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے، جو ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔عبد القیوم قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے دلوں پر حقیقی معنوں میں راج کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو مہنگائی پر قابو پانا ہوگا، کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت عوامی ریلیف کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔