November 17, 2026

چشتیاں شریف نکاح سنت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ولیمہ دوست احباب اور عزیز و اقارب کو خوشیوں میں شامل

IMG-20260327-WA0235

چشتیاں شریف
نکاح سنت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ولیمہ دوست احباب اور عزیز و اقارب کو خوشیوں میں شامل کرنے کا سبب ہے بیٹیوں کا فرض ادا کرنے سے انسان خداوند متعال کے ہاں مقبول ہو جاتا ہے اور گھنے اجر و ثواب کا حصول ممکن ہوتا ہے ولیمے کی خوشیوں میں شرکت کرنے والے دوست احباب اور عزیز و اقارب کی تشریف آوری سے انسان کے حسن سلوک کردار رویے اور نیک نیتی کا اندازہ ہوتا ہے بیٹے کی شادی کے موقع پر چوہدری طارق سلیم سینیٹیشن افیسر کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں چوہدری طارق سلیم با اخلاق اور صادق جذبوں کے حامل انتہائی دھیمے لہجے کے مدبر انسان ہیں دعا گو ہیں خداوند متعال چوہدری خاندان کو ایسی ہزاروں خوشیاں نصیب فرمائے
ان خیالات کا اظہار سینیٹیشن افیسر چوہدری طارق سلیم کے فرزند ارجمند پروفیسر چوہدری حسن طارق ضیا کی دعوت ولیمہ کے موقع پر ضلعی اور تحصیل افسران سیاسی سماجی شخصیات چوہدری طارق سلیم کے عزیز و اقارب اور دوست احباب نے گفتگو کرتے ہوئے کیا
چودری طارق سلیم کے فرزند کی دعوت ولیمہ اور دختر نیک اختر کی رخصتی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی تقریب میں ممبران اسمبلی سیاسی رہنماؤں ضلعی اور تحصیل سطح کے افسران و اہلکاران وکلاء اساتذہ سول سوسائٹی چوہدری طارق سلیم اور چوہدری حسن طارق کے دوست احباب اور عزیز و اقارب سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوئے اعلی افسران اور عمائدین علاقہ سمیت شرکاء نے دختر نیک اختر کی بارات کا برتپاک استقبال کیا
چوہدری طارق سلیم کا شمار انتہائی با اخلاق اور مدبر افسران میں ہوتا ہے جو ملنے والے سائلین کے مسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں ان کے بچوں کی شادی کی تقریب میں تمام مکاتب فکر سے سمیت شعبہ ہائے زندگی کے افراد شریک ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ساحل رسول چیمہ سابق ایم پی اے چوہدری محمد جمیل چیف افیسر حافظ ثنا اللہ انجینیئر احمد حسن بھٹی چودری جلیل احمد نے چوہدری طارق سلیم کو مبارکباد دی ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کی نمائندگی سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ہارون رشید خان نے کی اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے مبارکباد اور پھول پیش کیے چوہدری طارق سلیم نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے احباب کا فردا فردا شکریہ ادا کیا