اولڈ سکھر میں سیپکو کا سخت کریک ڈاؤن،بجلی چوری کے خلا ف آپریشن شاہی بازار،جنات بلڈنگ، حسن چوک میں چھاپے لاکھوں کی وصولی متعدد افراد گرفتار
اولڈ سکھر میں سیپکو کا سخت کریک ڈاؤن،بجلی چوری کے خلا ف آپریشن شاہی بازار،جنات بلڈنگ، حسن چوک میں چھاپے لاکھوں کی وصولی متعدد افراد گرفتار
سکھر(بیورورپورٹ)پاور ڈویژن کی ہدایات پر ایکسیئن آپریشن روہڑی کاشف گلزار شیخ کی نگرانی میں سب ڈویژن اولڈ سکھر کے ایس ڈی او سید وقار شاہ نے عید کے بعد بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اس دوران شاہی بازار،جنات بلڈنگ اور حسن چوک سمیت مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مارے گئے اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔آپریشن کے نتیجے میں لاکھوں روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جنہیں واجبات کی ادائیگی کے بعد رہا کیا جا رہا ہے اس موقع پر واپڈا کا مکمل عملہ فیلڈ میں موجود رہا جن میں لائن سپریٹنڈنٹ رمضان ملک اور لائن سپریٹنڈنٹ شہباز پیرزادہ۔عقیل احمد دایو،اکبر احمد اور دیگر افراد بھی تھےجبکہ رینجرز کےانسپکٹر کاشف علی اور دیگر افسران بھی آپریشن کی نگرانی کرتے رہے پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے بھی بھرپور معاونت فراہم کی ایس ڈی او سید وقار شاہ نے واضح کیا کہ بجلی چوری کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی اور نادہندگان کے خلاف سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ لائن لاسز میں کمی اور ریکوری میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔