*تعلیمی اداروں کی بندش ناقابلِ قبول، طلبہ کا مستقبل خطرے میں ہے —جمیل احمد شیخ
*تعلیمی اداروں کی بندش ناقابلِ قبول، طلبہ کا مستقبل خطرے میں ہے —جمیل احمد شیخ
پیٹرول بحران کا حل اسکول بند کرنا نہیں، متبادل حکمتِ عملی اپنائی جائے — محمد سلطان شیخ
مضافاتی علاقوں کے 70٪ طلبہ متاثر ہوں گے، زمینی حقائق نظر انداز نہ کیے جائیں — بلال سومرو
امتحانی نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ، میٹرک شیڈول متاثر ہوگا — اعجاز احمد جمالی
آن لائن تعلیم ہرگز ممکن نہیں، سہولیات کی شدید کمی ہے — احسان علی مہر
📰 * *آل پرائیویٹ اسکولز* *مینجمنٹ ایسوسی ایشن* *سکھر کے صدر* *جمیل احمد شیخ* *، سیکرٹری جنرل *محمد سلطان شیخ*، صدر ضلع سکھر سرور بھٹی صدر نیو تعلقہ سکھر اعجاز جمالی جنرل سیکریٹری بلال سومرو *، شریف سومرو ۔۔احسان علی مہر ۔سعید اکبر عبد القدوس آغا جبار ارشاد قریشی آصف مسیح سمامہ قریشی طاہر اعجاز غلام ارتضیٰ غلام مجتبیٰ کوآرڈینیٹر محمد اعظم شیخ اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں لاڑکانہ گھوٹکی۔بےنظیر آباد حیدرآباد کراچی کے عہدے داران نے ایک اہم ویڈیو کال اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے ممکنہ طور پر تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ بھر کے تقریباً 70 فیصد طلبہ مضافاتی اور کم آمدنی والے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں نہ ذاتی گاڑیوں کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی آن لائن تعلیم کے لیے بنیادی وسائل دستیاب ہیں۔ ایسے میں پیٹرول بحران کا حل تعلیمی اداروں کی بندش نہیں بلکہ بہتر منصوبہ بندی ہے، کیونکہ اسکولوں کی بندش سے طلبہ کے تعلیمی تسلسل کو شدید نقصان پہنچے گا۔
بیان میں اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات اس فیصلے سے متاثر ہو سکتے ہیں، جس سے طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز کے اجرا اور امتحانی شیڈول پر سوالیہ نشان کھڑا ہو جائے گا۔
رہنماؤں نے واضح کیا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت غیر مستحکم ہے جبکہ لوڈشیڈنگ کے باعث آن لائن تعلیمی نظام موثر انداز میں چلانا ممکن نہیں۔ خصوصاً پسماندہ علاقوں میں طلبہ کے پاس نہ لیپ ٹاپ موجود ہیں اور نہ ہی اسمارٹ فون، لہٰذا آن لائن تعلیم ایک غیر عملی اور غیر مؤثر حل ہے۔ آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ وہ زمینی حقائق، تعلیمی تسلسل اور صوبے میں جاری تعلیمی بہتری کے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا فیصلہ کریں جو طلبہ کے بہترین مفاد میں ہو۔ اگر حالات کے پیش نظر کوئی عبوری قدم ضروری ہو تو مکمل بندش کے بجائے ہفتے میں چار دن اسکول کھولنے کی پالیسی اپنائی جائے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔
اجلاس میں شریک رہنماؤں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ تعلیمی اداروں کی مکمل بندش کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگی، کیونکہ یہ اقدام تعلیم دشمنی کے مترادف تصور کیا جائے گا اور اس سے ایک پوری نسل کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ “ہم سب پڑھے گا سندھ تو بڑھے گا سندھ” کے وژن کے تحت جاری تعلیمی کاوشوں کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔
آخر میں ایسوسی ایشن نے یہ واضح کیا کہ اگر طلبہ کے مفادات کے برعکس کوئی فیصلہ کیا گیا تو تنظیم آئینی و جمہوری دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے اور ہر مؤثر فورم پر اپنی آواز بلند کرے گی۔
Sukkur..
Report By…
Agha Jabbar Khan
27.3.2026