October 28, 2026

پاکستان چیپٹر PSATF کے اعتماد کو بحال رکھے گا، ممتازیوسفزئی، چیئرمین ایڈوائزری بورڈ حاجی ایوب آفریدی اور دیگر عہدے داروں کے وسیع تجربات کو بروئے کار لایا جائیگا،

IMG-20240923-WA0188

پاکستان چیپٹر PSATF کے اعتماد کو بحال رکھے گا، ممتازیوسفزئی،
چیئرمین ایڈوائزری بورڈ حاجی ایوب آفریدی اور دیگر عہدے داروں کے وسیع تجربات کو بروئے کار لایا جائیگا،

اسلام آباد(بیورورپورٹ) معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان / ساوتھ افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کے صدر برائے مڈل ایسٹ، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا ممتاز خان یوسفزئی نے پی ایس اے ٹی ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان/ ساؤتھ افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے پاکستان/ ساؤتھ افریقہ ٹریڈ فیڈریشن پاکستان چیپٹر کی صدارت برائے مڈل ایسٹ، کے پی کے اور اسلام آباد تفویض کی، میں ان کے وسیع تر اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس عزم کا اظہار کرتا ہوں کہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا ، انہوں نے پاکستان/ساؤتھ افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کے چیئرمین محمد رفیق میمن اور ان کی کابینہ و تنظیم عہدے داروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان/ساؤتھ افریقہ ٹریڈ فیڈریشن پاکستان چیپٹر میں اس بار کافی تجربے کار اور متحرک افراد شامل کیے ہیں جن میں بڑے بڑےاور نامی گرامی بزنس مین شامل ہیں جو پاکستان اور ساوتھ افریقہ کے درمیان بزنس کے حوالے سے مثبت اور اہم کردار ادا کرینگے، اس حوالے چیئرمین ایڈوائزری پاکستان چیپٹر سابق وفاقی وزیر حاجی ایوب خان آفریدی کے تجربات سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا جبکہ دیگر عہدے داروں کے مفید مشوروں اور تجاویز کو بھی بروئے کار لاکر پاکستا اور ساتھ افریقہ کے کاروباری تعلقات کو مزید مضبوط اور فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا جائے گا اور پاکستان چیپٹر کی تجربہ کار ٹیم فیڈریشن کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے اپنے وسیع تجربات بروئے لائیں گے، پاکستان/ ساوتھ افریقہ ٹریڈ فیڈریشن پاکستان چیپٹر کے نومنتخب عہدے داران اپنی بھرپور کوششوں سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیں گے بلکہ پاکستان/ساؤتھ افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کے اعتماد کو بھی بحال رکھیں گے اور بھرپور طریقے سے کام کرینگے