ٹوبہ ٹیک سنگھ (, افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف )ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں
ٹوبہ ٹیک سنگھ (, افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف )ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں امپورٹڈ (سمگل شدہ) سگریٹس کے خلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تحصیل کمالیہ میں اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کی سربراہی میں انفورسمنٹ آفیسر کمالیہ تابش رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹس کا اچانک دورہ کیا۔کارروائی کے دوران متعدد دکانوں پر چھاپے مارے گئے جہاں سے بڑی مقدار میں سمگل شدہ اور غیر قانونی سگریٹس برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے۔ حکام نے دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ غیر قانونی اشیائ کی خرید و فروخت سے باز رہیں، بصورت دیگر ان کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انفورسمنٹ آفیسر تابش رضا کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، اور عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔