سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز پبلک ایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ لگنے سے ہڑبڑ، بروقہ کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز
پبلک ایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ لگنے سے ہڑبڑ، بروقہ کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا
سکھر/کراچی(بیورورپورٹ) کراچی سے لاہور جانے والی پبلک ایکسپریس ٹرین ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ٹرین کے انجن میں اڈیرولال اور الہدنو ساند ریلوے اسٹیشنز کے درمیان اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق انجن کے اندرونی حصے میں آگ لگی جس کے نتیجے میں اردگرد کے علاقے میں دھویں کا بادل پھیل گیا۔ تاہم، انجن ڈرائیور کی فوری حاضر دماغی سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ڈرائیور نے موقع پر موجودگی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو فوری طور پر روک دیا، جس کے باعث کسی بھی قسم کا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔واقعے کے بعد ٹرین میں سوار مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور احتیاط کے طور پر مسافروں نے فوری طور پر بوگیوں سے اترنا شروع کر دیا۔ ریلوے عملے اور قریبی دیہات کے مکینوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں، تاکہ آگ بوگیوں تک نہ پھیل سکے۔ مقامی افراد اور عملے کی بروقت کوششوں سے آگ مزید پھیلنے سے روک دی گئی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق حیدرآباد سے متبادل انجن طلب کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔واقعے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل رہی، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال بتدریج معمول پر آ رہی ہے اور جلد ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔