سکھر(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سینئیر رھنماء ، سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو
سکھر(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سینئیر رھنماء ، سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہا ھے کہ عالمی باطل کفریہ طاقتیں امریکہ اسرائیل مسلمان دشمنی میں خطرناک سازشیں کر رھی ھیں اور امت مسلمہ کیخلاف ٹوٹ پڑی ھیں ، امت مسلمہ کی ھمدردیاں حمایت غزا فلسطین ایران کیساتھ جبکہ مسلم حکمرانوں کا طرز عمل اسکے برعکس ھے ، موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات حاضرہ کے تناظر میں جماعت اسلامی پاکستان عوامی بیداری اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے منظم تحریک چلا رھی ھے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے دوسرے روز عیدی ھال سکھر میں کارکنان جماعت اسلامی کی روایتی عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی معاون امیر جماعت اسلامی پاکستان عمیر ادریس، جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری مولانا حزب اللہ جکھرو ،امیر ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ ،امیر سکھر شہر سرفراز احمد صدیقی نے بھی خطاب کیا جبکہ قیم ضلع حافظ امان اللہ تنیو، ریلوے پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو ،امیر نیو تعلقہ سکھر میر ھزار خان لاشاری ، احسان حفیظ شیخ،. صدر الخدمت ضلع سکھر رضاء اللہ گھمرو،. سیکریٹری اطلاعات عبدالملک تنیو سمیت دیگر رھنماء اور جے آئی یوتھ، اسلامی جمعیت طلبہ ، جمعیت طلبہ عربیہ کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، قائدین جماعت نے شرکاء کارکنان سے عید ملی، اسداللہ بھٹو نے کہا کہ موجودہ صورتحال ایک بڑا چیلنج ھے، ھم فلسطین غزا کے مظلوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان کی ہم حمایت کر رہے ہیں ان کے اوپر جو ظلم ہو رہا ہے اس کے خلاف اواز اٹھا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نہ صرف مسلم ممالک بلکہ یورپ اور دیگر ممالک میں بھی جو مسلمان نہیں ہیں وہ بھی غزا کے حمایت میں جلوس نکال رہے ہیں، پاکستان کی حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اسرائیلی امریکی جارحیت کے معاملے کو اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز اٹھائے اور اس معاملے کے لیےرائے عامہ ہموار کریں اور بین ال اقوامی پریشر بلڈ اپ کریں تاکہ مسلمانوں پر مسلط مظالم و جارحیت کو روکا جاسکے، انہوں نے کہا کہ کا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک چلانے کا اعلان کیا ھے عوامی بیداری بھی اسکی ایک شکل ھے، جماعت اسلامی مسلمانوں پر مظالم اور مسائل کیخلاف مختلف طریقوں سے اوازیں اٹھاتی رھے گی ، جو جمہوری اور قانونی طریقے ممکن ھونگے وہ ہم کریں گے اور انشاءاللہ ہماری اواز کے نتیجے میں مظلومین کو انصاف ملے گا، عمیر ادریس نے کہا کہ جماعت اسلامی مختلف شعبوں میں فعال کردار ادا کر رھی ھے نوجوانوں کو متحد کرنے اور علمی تعلیمی ذہانت کی استعداد کیلئے بھرپور کام کر رھی ھے ملک بھر میں بنو قابل پروگرامات اس کا حصہ ھیں، سوالات کے جوابات دیتے ھوئے انکا کہنا تھا ایران افغانستان فلسطین سمیت تمام ایشوز پر جماعت اسلامی کی پالیسی غیر مبہم ھیں ،امیر جماعت اسلامی پاکستان اسکا اظہار کرچکے ھیں ، اس سے زیادہ بہتر پالیسی اس وقت ہو نہیں سکتی، اس وقت پورے مشرق وسطہ کے آزمائش کی صورتحال ہے. جماعت اسلامی کی تمام صورتحال پر گہری نظر ھے