*امریکی انٹیلی جنس عہدیدار نے ایران کے ساتھ پاکستان کو امریکہ کیلئے خطرہ قرار دے دیا*
*امریکی انٹیلی جنس عہدیدار نے ایران کے ساتھ پاکستان کو امریکہ کیلئے خطرہ قرار دے دیا*
*🔥پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو امریکی سرزمین تک پہنچ سکتے ہیں، تلسی گبارڈ کا کانگریس کے سامنے بیان*
امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس (DNI) تلسی گبارڈ نے ایران کے ساتھ پاکستان، روس اور چین کو امریکہ کے لیے سب سے بڑا ایٹمی خطرہ قرار دیا ہے۔
18 مارچ 2026 کو امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے بیان میں تلسی گبارڈ نے پاکستان کو امریکہ کے لیے “سب سے بڑے ایٹمی خطرات” میں سے ایک قرار دیا۔
بھارتی نژاد امریکی عہدیدار نے کہاکہ انٹیلی جنس کمیونٹی کا اندازہ ہے کہ چین اور روس ایسے جدید ڈیلیوری سسٹمز تیار کر رہے ہیں جو امریکی میزائل دفاعی نظام کو عبور کرنے یا اسے ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBMs) پہلے ہی امریکی سرزمین تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور IC کے مطابق وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کو مزید بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ جبکہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام میں ممکنہ طور پر ایسے بین البراعظمی بیلسٹک بھی شامل ہو سکتے ہیں جو امریکی سرزمین کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
امریکی سینیٹ کمیٹی میں سماعت کے دوران تلسی گبارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام میں ممکنہ طور پر ایسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل شامل ہو سکتے ہیں جو امریکا تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت روس، چین، شمالی کوریا اور ایران ایسے جدید میزائلوں پر تحقیق کر رہے ہیں جو جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکا کو اپنی زد میں لے سکتے ہیں۔
تلسی گبارڈ نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت امریکا کے لیے سکیورٹی چیلنجز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
*