November 17, 2026

*‏ فــلسطــینــیوں نے عید الفطر کی نماز اســرائـیلـی حملوں میں شــہیــد ہونے والی ابن تیمیہ مسجد کے ملبے کے گرد ادا کی۔*

Screenshot_2026-03-20_172009

*‏ فــلسطــینــیوں نے عید الفطر کی نماز اســرائـیلـی حملوں میں شــہیــد ہونے والی ابن تیمیہ مسجد کے ملبے کے گرد ادا کی۔*

اے اہلِ غ زہ! عید مبارک…
تم پر سلام ہو، کہ تم نے صبر کو عبادت بنا لیا، اور آزمائش کو شکر میں ڈھال دیا۔ اتنی جدوجہد، اتنی قربانیوں کے بعد بھی تمہاری آنکھوں میں جو سکون ہے، وہ محض احساس نہیں… وہ ایمان کی روشنی ہے۔
ہزاروں شــہـیدوں کی یاد، لاکھوں زخمیوں کا درد مگر پھر بھی تمہارے چہروں پر طمانیت…

یہ کوئی معمولی بات نہیں، یہ ربّ پر کامل یقین کی وہ کیفیت ہے جو نصیب والوں کو ملتی ہے۔ نہ کھنڈرات تمہارے حوصلے توڑ سکے، نہ ظلم کی آندھیاں تمہیں جھکا سکیں… تم ہر حال میں شکر ادا کرنے والے ہو اور یہی تمہاری اصل طاقت ہے۔
اے اہلِ غ زہ!
ہمیں بھی کچھ سکھاؤ… ہمیں بھی وہ دل دے دو جو رنج میں بھی شکر کرے۔
ہماری عیدیں بھی ہوتی ہیں ۔۔ لوگ گلے ملتے ہیں، مسکراتے ہیں، مبارکباد دیتے ہیں… مگر دلوں میں میل، لفظوں میں بناوٹ، اور دعاؤں میں صرف “میں” ہوتا ہے۔

ہماری عیدگاہیں تو بھری ہوتی ہیں، مگر دل محبت سے خالی… ہاتھ اٹھتے ہیں، مگر صرف اپنی خواہشوں کے لیے۔ نہ پڑوسی یاد آتے ہیں، نہ امت کے زخم… نہ وہ مظلوم جن کے لیے کبھی آنکھ بھی نم ہونی چاہیے۔
اے اہلِ غ زہ!
یہ حوصلہ تم کہاں سے لائے ہو؟
کس نے تمہارے دلوں میں یہ یقین بویا ہے؟
کہ ہر دکھ کے بعد بھی تمہارے لب شکر سے تر رہتے ہیں… تم واقعی عید منانے کے حق دار ہو۔
اللہ تمہیں ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے، تمہارے صبر کو قبول فرمائے، اور ہمیں بھی وہ دل عطا کرے جو سچ میں اس کے قریب ہو۔ ہم نام کے مسلمانوں کی طرف سے تمہیں دل کی گہرائیوں سے عید مبارک✍️