خط استوا Equator سے جو علاقے شمالا قریب ہوں ان میں عام طور پر چاند جلدی نظر آتا ہے اور دیر تک افق
خط استوا Equator سے جو علاقے شمالا قریب ہوں ان میں عام طور پر چاند جلدی نظر آتا ہے اور دیر تک افق پر چمکتا رہتا ہے اور جو علاقے شمالا دور ہوں ان کا معاملہ برعکس ہوتا ہے یاد رکھیں سعودیہ اور پاکستان خط استوا سے شمال کی جانب واقع ہیں مگر سعودیہ پاکستان کی بنسبت خط استوا کے زیادہ قریب ہے .
پاکستان (لاہور) اور سعودیہ (مکہ مکرمہ) میں سورج کا طلوع وغروب تقریبا دو گھنٹے دس یا گیارہ منٹ تاخیر سے ہوتا ہے یہ تو طول البلد Longitude کا فرق ہوا اس لئے یہ امر ممکن بلکہ واقع ہے کہ جو چاند لاہور (پاکستان) میں نظر آنے کے قابل نہ ہو وہ ان علاقوں میں جن میں ایک گھنٹہ تاخیر سے سورج غروب ہوتا ہو نظر آنے کے قابل بن جائے گا لیکن مکہ جہاں ایک گھنٹے سے بھی زیادہ تاخیر سے سورج غروب ہوتا ہے وہاں کے افق پر ہمارے علاقے میں نہ نظر آنے والا چاند دیر تک چمکتا رہے گا ۔ لہذا ایک دن کا فرق طول البلد کے اختلاف کا نتیجہ ہوا.
(واضح رہے اوپر جو دو باتیں اوپر بیان ہوئی ہیں کہ ایک دن کا فرق طول البلد کے اختلاف اور علاقوں کے خط استواء سے قریب اور دور واقع ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے یہ بات ہمیشہ نہیں ہوتی کیوں کہ زمین کے گرد چاند کا مدار بدلتا رہتا ہے جس کی وجہ سے دنیا کے نقشے پر چاند کی مشاہداتی قوس visiblity Curve بھی بدلتی رہتی ہے .لہذا یہ ضروری نہیں کہ ہر بار پاکستان اور سعودیہ میں (رؤیت کے مطابق) ایک دن کا فرق ہو عام طور پر ایسا ہوتا ہے اور یہ ممکن ہے کہ کبھی ایسا نہ ہو ..
کیا پاکستان کا سعودیہ سے دو دن کا اختلاف ممکن ہے ؟؟
فنی لحاظ سے یہ بات بلکل درست نہیں کہ پاکستان کا سعودیہ سے دو دن کا فرق ہوسکتا ہے ۔۔ کبھی اگر ایسا ہو بھی جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ دو دن کا فرق رؤیت کے حساب سے ہوا ہے بلکہ اگر فنی لحاظ سے تحقیق کی گئی تو یہی بات سامنے آئے گی کہ سعودیہ یا پاکستان میں چاند دیکھنے میں یا گواہی کے قبول کرنے میں غلطی ہوئی ہے ورنہ سعودیہ اور پاکستان میں فنی اعتبار سے رؤیت میں دو دن کا فرق ناممکن ہے ۔ ۔
پوسٹ میں دئے گئے نقشے کو سمجھیں دیکھیں سعودیہ خط استوا سے زیادہ قریب ہے اور ہری پٹی پر ہے ہری پٹی کا مطلب ہے اگر مطلع ابر آلود نہ ہوتو چاند آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے اس کے بر خلاف پاکستان کے جنوبی علاقے بھوری رنگ کی پٹی پر ہیں جس کا مطلب وہاں کھلی آنکھ سے چاند نظر آنے کا امکان انتہائی کم ہے بلکہ رصدگاہی دوربین سے چاند نظر آسکتا ہے اور شمالی علاقے لال پٹی پر ہیں جس کا مطلب ہے وہاں صرف دوربین سے چاند نظر آئے گا کھلی آنکھ سے نہیں۔