November 17, 2026

نیو تعلقہ سکھر میں سستے راشن اسٹاف کی خدمات کو سراہا گیا

IMG-20260319-WA0163

نیو تعلقہ سکھر میں سستے راشن اسٹاف کی خدمات کو سراہا گیا
اسسٹنٹ کمشنر بشریٰ منصور نے ورکرز میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے

سکھر (بیورورپورٹ)نیو تعلقہ سکھر میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بشریٰ منصور نے سستے راشن اسٹال پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ورکرز میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر بشریٰ منصور نے ورکرز کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بابرکت مہینے میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششوں کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان کی ہدایت پر رمضان المبارک کے آغاز سے ہی نئین تعلقہ سکھر میں سستے راشن کا اسٹال قائم کیا گیا تھا۔اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ضروری خوراک کی اشیاء مناسب قیمتوں پر فراہم کرنا تھا۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رمضان کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے والے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ورکرز نے دن رات محنت کی، جس کے اعتراف میں انہیں اسناد سے نوازا گیا۔