او پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
او پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام۔
موجودہ عالمی حالات میں دانشمندانہ فیصلے ہی امن کی ضمانت بن سکتے ہیں۔چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا
برمنگھم(نمائندہ صغیر عالم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں سابق صدر آزاد کشمیر کے مشیر اسلم مغل کی جانب سے ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمیونٹی کی معروف شخصیات اور قونصلر جنرل آف پاکستان برمنگھم فہد امجد نے بطورِ خاص شرکت کی۔تقریب میں آمد پر او پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ افطاری کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس نے محفل کو روحانی فضا میں معطر کر دیا۔اپنے خطاب میں چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، بالخصوص میزبان اسلم مغل اور مغل فیملی کی جانب سے کیے گئے پرتپاک استقبال کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی موجودہ صورتحال اور ایران و اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں اوورسیز کمیونٹی کو متحد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔تقریب کے دوران پیر فیاض الحسن نے خصوصی دعا کروائی، جس میں ایران اور پوری امتِ مسلمہ کی سلامتی، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا کی گئی۔اس پروگرام میں بیرسٹر عابد ،پیپلز پارٹی کے محسن باری اوردیگر شہروں سے آئے ہوئے انکے دوستوں نے بطور خاص شرکت کی ۔اس موقع پر سید قمر رضا، اسلم مغل، پیر فیاض الحسن اور قونصلر جنرل فہد امجد نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کے حالیہ بیان کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ان کے اس مؤقف کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں دانشمندانہ فیصلے ہی امن کی ضمانت بن سکتے ہیں۔تقریب میں شریک مہمانوں نے اس طرح کے اجتماعات کو کمیونٹی کے باہمی روابط اور اتحاد کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔