بہاولنگر() پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بہاولنگر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری، عید گاہ روڈ پر واقع کریانہ
بہاولنگر()
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بہاولنگر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری، عید گاہ روڈ پر واقع کریانہ سٹور پر چھاپہ مار کر 100 کلو ملاوٹی مرچیں تلف کر دی۔ جبکہ سٹور مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
بہاولنگر میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملاوٹی مرچیں بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوۓ ڈھائی من ملاوٹ شدہ سرخ مرچیں ضائع کردی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لیب رپورٹ موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ لیب رپورٹ کے مطابق مرچوں میں ڈائی کلر کی ملاوٹ پائی گئی۔ مرچوں میں ملاوٹ ثابت ہونے پر سٹور مالک کیخلاف تھانہ سٹی میں ایف آر درج کروا دی گئی ہے۔ خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہر چھوٹے بڑے کاروبار کی سختی سے نگرانی کی جارہی ہے۔