November 17, 2026

ایچ آر ایم میں تعینات افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

IMG-20260319-WA0033

ایچ آر ایم میں تعینات افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی احسن انداز میں ادائیگی ادارے کی نیک نامی کا باعث بنتی ہے۔ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ایچ آر ایم میں تعینات افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ایف آئی اے اکیڈمی میں منعقدہ تقریب کے موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی احسن انداز میں ادائیگی ادارے کی نیک نامی کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محنت، دیانتداری اور لگن سے کام کرنے والے افسران ہی ادارے کا اصل سرمایہ ہیں۔