سکھر:(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی. ) صفائی و نکاسی آب کا نظام تباہ، شہری عذاب میں مبتلا بیریسٹر
سکھر:(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی. ) صفائی و نکاسی آب کا نظام تباہ، شہری عذاب میں مبتلا بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ، پیر واحد بخش اور یونین کونسل 8 کے چیئرمین اجمل ملک کے خلاف شہریوں نے صفائی ستھرائی اور ڈرینج سسٹم کے فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔سکھر کے علاقے آدم شاہ روڈ، نزد انوار مصطفیٰ مدرسہ اور کوئلہ گودام کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انڈر گراؤنڈ ڈرینج سسٹم عرصہ دراز سے بلاک پڑا ہے، جس کے باعث گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پر جمع ہو کر تعفن اور بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق متعدد بار شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ صفائی اور نکاسی آب کے لئے مختص فنڈز عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ذاتی مفادات میں استعمال کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث بنیادی سہولیات ناپید ہو چکی ہیں۔ علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے اور عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔اہل علاقہ نے کہا کہ عید الفطر کی آمد قریب ہے، مگر اس کے باوجود میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے، جو کہ افسوسناک ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، ڈرینج سسٹم کی بحالی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائی جا سکے۔