سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے )کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت اجلاس میں
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے )کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت اجلاس میں ریونیو افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام پرانے عدالتی کیسز ایک ہفتے میں نمٹائے جائیں اور فیصلوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ عیدالفطر کے بعد روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لینے اور افسران کو روزانہ پراگریس رپورٹ جمع کروانے کا پابند بھی کیا گیا، جبکہ غفلت پر سخت کارروائی کی وارننگ دی۔