November 17, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کی زیر صدارت انسانی حقوق کمیٹی کے

IMG-20260318-WA0262

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کی زیر صدارت انسانی حقوق کمیٹی کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ضلعی سطح پر انسانی حقوق کے حوالے سے قائم ضلع کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں حکومت سندھ کے محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت تشکیل دی گئی ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی کے اغراض و مقاصد اور ذمہ داریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ کمیٹی ضلع میں انسانی حقوق کی مجموعی صورتحال کی نگرانی، خلاف ورزیوں کی تحقیقات، جیلوں، اسپتالوں، تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات کے دوروں کے ذریعے سہولیات کا جائزہ لینے کی ذمہ دار ہوگی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنائیں اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائےانہوں نے کہا کہ جیلوں، تھانوں، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ انسانی حقوق سے متعلق آگاہی مہمات کو فروغ دیا جائے اور سول سوسائٹی کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے تاکہ عوام میں شعور بیدار کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے رپورٹیں مرتب کر کے اعلیٰ حکام کو ارسال کریں اور انسانی حقوق کے حوالے سے کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سلیم بھٹی، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ذوالفقار رند، اسسٹنٹ جیل سپرنٹینڈنٹ صدا حسین زرداری، انچارج وومین سیل زیب النساء، سید تہذیب کاظمی اور دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔