November 17, 2026

میرپورخاص (شاھدمیمن) بلدیہ کمپلیکس کے سامنے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد، ملزم گرفتار تفصیلات کے

Screenshot_2026-03-16_075427

میرپورخاص (شاھدمیمن) بلدیہ کمپلیکس کے سامنے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد، ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق بلدیہ کمپلیکس کے سامنے عید سے قبل ٹریفک کنٹرول کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے لگائے گئے بیریئرز پر تنازعہ کھڑا ہو گیا جہاں ایک شہری کی جانب سے مبینہ طور پر ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کیا گیا،ٹریفک پولیس کی جانب سے ہر سال کی طرح عید سے قبل مارکیٹ میں رش کو کنٹرول کرنے کے لیے بیریئرز لگائے گئے تھے اسی دوران ایک شہری جس کی شناخت عبدالقیوم پٹھان کے نام سے ہوئی جو موقع پر پہنچا اور اس نے ٹریفک اہلکار سے بیریئر ہٹانے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ سیدھا گزر سکے اہلکار نے اسے بیریئر کے درمیان والا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا تاہم شہری نے پولیس اہلکار کی ہدایت نظرانداز کرتے ہوئے موٹر سائیکل تیز کر کے بیریئر سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں بیریئر گر گیا اور وہاں موجود ٹریفک ہیڈ کانسٹیبل عارف کے پاؤں پر آ لگا جس سے وہ زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا عینی شاہدین کے مطابق اس کے بعد ملزم نے موٹر سائیکل کھڑی کر کے ہیڈ کانسٹیبل عارف کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے مکے بھی مارے زخمی اہلکار کی عمر تقریباً 59 سال سے زائد بتائی جاتی ہے اور وہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہے واقع کے بعد دیگر ٹریفک اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور بیچ بچاؤ کرا کے ملزم عبدالقیوم پٹھان کو قابو میں لے لیا بعد ازاں اسے ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عارف کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی بلدیہ کمپلیکس میں دکان ہے اور وہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات میں ملوث رہ چکا ہے۔