November 17, 2026

فیصل آباد۔۔۔۔۔ عید کی خوشیوں میں معاشرے کے کمزور افراد کو شامل کریں۔المصطفے فاؤنڈیشن کے بانی چیرمین ڈاکٹر

IMG-20260317-WA0222

فیصل آباد۔۔۔۔۔
عید کی خوشیوں میں معاشرے کے کمزور افراد کو شامل کریں۔المصطفے فاؤنڈیشن کے بانی چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد نے روح رمضان خصوصی ٹرانسمشن میں اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے سفید پوش بندہ سب سے زیادہ پریشان ھے۔جوکہ نہ کسی سے مانگ سکتا ھے اور نہ ھی اخراجات پورے کرنے کے قابل رھا ھے۔اگر ھم مصطفائی معاشرے کا قیام چاھتے ھیں تو سب سے پہلے آئیے اس عید پر اپنے اردگرد دیکھیں۔کوئی مجبور۔بے بس۔لاچار۔بیمار۔ھم سب کی توجہ کا منتظر ھو۔المصطفے فاؤنڈیشن ملک بھر میں خدمات سرانجام دے رھی ھے۔ھمارے رضکار کہیں راشن۔کہیں دسترخوان کہیں گھروں میں خاموشی سے عیدی تقسیم کررھے ھیں۔الحمد اللہ چند سالوں میں المصطفے فاونڈیشن کی ملک بھر میں بشمول آزاد کشمیر میں تنظیم سازی مکمل ھوچکی ھے۔