November 17, 2026

ہارون آباد (نمائیندہ خصوصی) سپریم لیڈر اسلامی جمہوریہ ایران ایت اللہ سید علی خامنائی کی شہادت پر عالم اسلام بالخصوص

IMG-20260316-WA0138

ہارون آباد
(نمائیندہ خصوصی)
سپریم لیڈر اسلامی جمہوریہ ایران ایت اللہ سید علی خامنائی کی شہادت پر عالم اسلام بالخصوص ایرانی قوم کو تعزیت پیش کرتے ہیں سید علی خامنائی مظلوموں کے حق میں طاقتور آواز تھے وہ بلا تفریق مذہب مسلک و ملت دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں ہمیشہ آواز بلند کرتے رہے ایران پر اسرائیل اور حواریوں کی طرف سے مسلط کردہ جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں سامراجی اور استعماری طاقتوں کا مقصد عالم اسلام میں نفاق اور تفریق پیدا کر کے اپس میں دست و گریبان کر کے اسلامی ممالک پر غلبہ حاصل کرنا ہے عالم اسلام نے حالیہ جنگ میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کر کے صہیونی طاقتوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا ہے
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے ائیر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈر نے کہا جب ایران نے ہر پلیٹ فارم پر ایٹمی طاقت کے حصول کی نفی کی ہے اور ایٹم بم بنانے کے خلاف شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی کا فتوی موجود ہے عالمی اٹامک ایجنسی کے اہلکار ان کی متعدد بار ایرانی ایٹمی تنصیبات کی انسپیکشن کے بعد ایٹم بم نہ بنانے کے شواہد کی رپورٹ اور عالمی اداروں کی مسلسل مانیٹرنگ میں کسی قسم کی ایٹم بم کے حصول کی خواہش کو مسترد کیے جانے کے باوجود ایران کے خلاف 47 سالہ شدید اقتصادی پابندیوں کے باوجود ہمیشہ سے ایران پر حملے کی خواہش اور ایران کی تباہی و بربادی کی خواہش صرف مظلوموں کے حق میں اٹھنے والی آخری آواز کو ختم کرنا ہے
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا ایران پر اسرائیل اور حواریوں کی جارحیت سے خطے کی صورتحال تکلیف دہ ہو چکی ہے بیشتر اسلامی ممالک جنگ کی لپیٹ میں ہیں آبنائے ہرمز کی بندش سے دنیا توانائی کے شدید بحران میں مبتلا ہے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں عالم اسلام جنگ زدہ ہے عالم اسلام کو پاکستان اور ترکی کی امن کے لیے کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے اور اسلامی دنیا مشاورت سے ایک ایسا میکنزم ترتیب دے کہ باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط کیے جائیں اور آئندہ کے لیے ایسا لائحہ عمل بنایا جائے کہ اسرائیل جیسی صہیونی ریاست ہر مرتبہ نئے اسلامی ملک پر حملہ نہ کرے