November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر سکھر پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں

IMG-20260315-WA0176

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر سکھر پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں سماجی برائیوں اور منشیات کی فروخت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ آباد کی نگرانی میں حدود میں سنیپ چیکنگ کے دوران ملزم دین محمد شیخ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 15 عدد جی ایم گٹکا اور چھالیہ کے پیکٹ برآمد کر لیے گئے۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ بی سیکشن کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر ملزم توفیق راجپوت کو چرس سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 1000 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔اسی طرح تھانہ اے سیکشن کے ایس ایچ او نے سنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد راشد بندھانی کو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1050 گرام چرس برآمد ہوئی اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے تمام پولیس ٹیموں کی بہترین کارروائیوں پر شاباش دی اور پولیس اہلکاروں کو مزید متحرک رہنے کی ہدایت کی۔