November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امن و امان کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کی

IMG-20260315-WA0171

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امن و امان کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آل سکھر سمال ٹریڈرس اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے عہدیداران نے خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔تقریب میں ایس ایس پی سکھر اظہر مغل اور تنظیم کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ دونوں رہنماؤں نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ افطار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر آل سکھر سمال ٹریڈرز کے عہدیداران میں سرپرست اعلیٰ مولانا عثمان فیضی، چئیرمین گلزار بھٹو، وائس چئیرمین ناظم الدین شیخ، صدر نعیم بدر قریشی، سینیئر نائب صدر فیاض خان، نائب صدر عبدالرشید بندھانی، جنرل سیکرٹری جنید شیخ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالہادی بندھانی، جوائنٹ سیکرٹری شہریار راجپوت اور فنانس سیکرٹری عرفان قریشی نے مہمانوں کی پرتپاک تواضع کی۔عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار روزے دار ہونے کے باوجود سارا دن عوام کی حفاظت کے فرائض انجام دیتے ہیں، ان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنے میں اس قسم کے پروگرام اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی سکھر اظہر مغل نے آل سکھر ٹریڈرس کے عہدیداران، تاجر برادری، سول سوسائٹی اور صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں پولیس اہلکاروں کی خدمت کا یہ جذبہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس اور عوام کے درمیان یہ مثبت تعلقات مستقبل میں بھی قائم رہیں گے۔