13

سکھر پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سکھر پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سکھر(بیورورپورٹ)ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ نیوپنڈ کی حدود میں قبرستان کے قریب دوران گشت پولیس کو جرائم کی نیت سے بیٹھے ہوئے ڈاکوؤں سے مقابلہ پیش آیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمی گرفتار ملزم کی شناخت راحب علی شیخ کے نام سے ہوئی ہے، جو چھینہ جھپٹی، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس افسران کے مطابق گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں اور اضلاع سے حاصل کیا جا رہا ہے۔ادھر ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے پولیس ٹیم کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کو شاباش دینے اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں