چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا شاہ کا امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روزہ افطاری۔
چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا شاہ کا امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روزہ افطاری۔
اوورسیز پاکستانیوں کا کردار پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی جیسا ہے جو پاکستانی معیشت کو سنبھالے ہوئے ہیں۔ کمیونٹی سے خطاب
نیو یارک(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روزہ افطار کیا جس میں سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی۔ پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سید قمر رضا شاہ نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے حوالے سے گفتگو کی اور کمیونٹی کو بتایا کہ ان کا ادارہ اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہے اور کمیونٹی کو ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کی۔ افطار پارٹی میں پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں رہنماؤں نے جن میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابقہ مشیر ساجد تارڑ بھی شامل تھے نے خصوصی شرکت کی۔ افطار پارٹی کے بعد سید قمر رضا شاہ کمیونٹی کے لوگوں میں گھل مل گئے اور ان کے سوالات لیے اور ان کے تسلی بخش جوابات دیے۔ شاہ صاحب کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی قوم کا حقیقی سرمایا ہیں جو ہر سال ترسیلات کی مد میں تقریبا چالیس ارب ڈالر بھیجتے ہیں جن سے پاکستان کی معیشت چلتی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کا کردار پاکستانی کی معیشت میں ریڑ کی ہڈی جیسا ہے جو پاکستانی معیشت کو سنبھالے ہوئے ہے۔ تقریب کے آخر پر شاہ صاحب نے پاکستانیوں کو آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والے دوسرے سالانہ کنوینشن میں شرکت کی دعوت بھی دی جس پہ لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور شرکت کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے اس وقت پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کی تعریف کی اور موجودہ حکومت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شاہ صاحب کی جرات مندانہ لیڈرشپ کی بھی بہت تعریف کی اور کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں اوورسیز پاکستانی حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔