November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر کی صحافی برادری کو صدمہ ، سنیئر صحافی جلال الدین بھیو طویل علالت

IMG-20260315-WA0027

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر کی صحافی برادری کو صدمہ ، سنیئر صحافی جلال الدین بھیو طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ، صحافی برادری کا سوگواروں سے تعزیت کا اظہار ، تفصیلات کے مطابق سکھر پریس کلب اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے رہنما وسینئر صحافی جلال الدین بھیو گذشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے مرحوم کے انتقال پر سکھر سمیت اندرو ن سندھ کی صحافی برادری صدمے سے دوچار ہو گئی ، سنیئر صحافی جلال الدین بھیو کے انتقال پر سکھر پریس کلب ، سکھر یونین آف جرنلسٹ ، وومین جرنلسٹ ، سکھر فوٹو جرنلسٹ ، کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن ، سیفما سکھر چیپٹر کے عہدے داروں سکھر اور اندرون سندھ کی صحافی برادری نے مرحوم کے سوگواروں سے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کے سوگواروں کو صبر و جمیل اور مرحوم کے جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے آمین ۔