November 17, 2026

ایتھے رکھ : 3 سے چار کروڑ روپے کھا کر ڈکار بھی نہ مارنے والی حسینہ ۔

FB_IMG_1773492870149

ایتھے رکھ : 3 سے چار کروڑ روپے کھا کر ڈکار بھی نہ مارنے والی حسینہ ۔۔۔۔ لاہور میں ایک کروڑ پتی نوجوان کنگلا ہو گیا ۔۔۔ خاتون ایڈووکیٹ سمیرا احمد نے کیس کا احوال بتا دیا ۔۔۔۔ معاملہ 2020 سے شروع ہوا جب شاہکوٹ کی رہائشی زنیرہ نامی لڑکی کا خالد )فرضی نام ) سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا ، جلد دونوں کی دوستی ہو گئی ، بات واٹس ایپ پر فون کالز تک جا پہنچی ، اس دوران زنیرہ تعلیم کی غرض سے لاہور آگئی اور یہاں ایک ہوسٹل میں رہنے لگی ، زنیرہ کی محبت میں خالد بھی لاہور آگیا اور یہاں کاروبار کرنے لگا ، خالد کا تعلق ایک کھاتے پیتے خاندان سے تھا لاہور میں دونوں کی ملاقاتیں ہونے لگیں اس دوران خالد نے زنیرہ کو بنک الفلاح میں اپرنٹس شپ پر بھی رکھوایا ، یہ اکثر اکٹھے ہوتے ، کھانا ساتھ کھاتے ، ایک دوسرے کی سالگرہ مناتے، اور پھر ایک روز زنیرہ نے اپنے والدین کو بتائے بغیر خالد سے شادی کرلی اور اسکے ساتھ رہنے لگی ، اسکے تمام اخراجات اس سے پہلے بھی خالد پورے کررہا تھا لڑکی نے شادی کے بعد اپنے دل کی تمام حسرتیں پوری کیں ، ہر قسم کے اچھے اور برانڈڈ کپڑے جوتے ، ریسٹورنٹس میں کھانے حتیٰ کہ خالد نے اسے الگ سے ایک گاڑی بھی لے دی ، دو سال بعد خالد کو کاروبار میں نقصان ہو گیا جو کہ یقینی طور پر ہونا تھا ، اس نقصان کے بعد اس نے لاہور میں اپنا بزنس ختم کیا اور زنیرہ سے کہا کہ واپس میرے آبائی شہر چلتے ہیں یہاں ہمیں بہت پریشانی ہو گی ، لیکن زنیرہ لاہور کی پر آسائش زندگی چھوڑنے پر آمادہ نہ تھی ، خالد نے جب دیکھا کہ زنیرہ نہیں مانے گی تو وہ پیسوں کے بندوبست کے لیےواپس اپنے آبائی شہر چلا گیا تاکہ واپس لاہور آکر دوبارہ کام سیٹ کرے ۔ اسکے جانے کے کچھ ہفتوں بعد زنیرہ نےا س سے رابطہ ختم کردیا ، اور خود بھی واپس شاہکوٹ چلی گئی ۔ کئی ماہ بیوی سے رابطے کے بغیر گزرے تو خالد نے زنیرہ کے والدین سے ملکر اپنی بیوی کو واپس لے جانے کی کوشش کی تو انہوں نے خالد پر ز۔نا با۔لجبر کا پرچہ درج کروا دیا ، تب سے یہ کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے ، خالد کے پاس نکاح نامہ ، بیوی کے ساتھ تمام تصویریں ، موبائل اور واٹس ایپ ریکارڈ سب ثبوتوں کے ساتھ اس نے سمیرا احمد ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کررکھی ہے کہ لگ بھگ 4 کروڑ کھا کر بھاگنے والی اس کی بیوی سے اسے انصاف دلایا جائے جس نے اس پر ز۔نا با۔لجبر کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے ۔۔۔۔۔دیکھتے ہیں اب اس کیس کا کیا ڈراپ سین ہوتا ہے لیکن ایک بات طے ہے دلہن ہی راضی نہیں تو قاضی کیا کرے گا ۔۔۔۔