نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج نورپورتھل کا منفرد اعزاز،
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج نورپورتھل کا منفرد اعزاز، ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے بیسٹ پرنسپل اورٹیچرز ایوارڈ کے لیے ادارہ ہذا کے سربراہ پروفیسر عبدالغفور ملک کو بیسٹ پرنسپل کے ساتھ ساتھ پروفیسر ملک شوکت رضا اعوان اور پروفیسر تنویر عباس کو بیسٹ ٹیچر کے ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی سماجی تعلیمی ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباداور نیک خواہشات کااظہار۔ یہ نہ صرف کالج ہذا کا اعزاز ہے بلکہ پوری تحصیل نورپورتھل کے لیے قابل فخر بات ہے۔ ادارے تمام سٹاف بھی اس حوالے سے مبارکبادکامستحق ہے۔