اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس نے ایران کے حق میں قرارداد پیش کی جو اقوام متحدہ نے منظور نہیں کی، لیکن پاکستان نے اس قرار داد کی حمایت کی-
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس نے ایران کے حق میں قرارداد پیش کی جو اقوام متحدہ نے منظور نہیں کی، لیکن پاکستان نے اس قرار داد کی حمایت کی-
پھر سلامتی کونسل کے اجلاس میں خلیجی ممالک پر ایرانی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش ہوئی، جس کی حمایت میں پاکستان نے ووٹ دیا۔
امریکہ نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ ایران کے خلاف کاروائی ضروری تھی کیونکہ ایران ایسے میزائل بنا رہا تھا جس سے یورپ اور امریکہ کو خطرہ ہے۔ پاکستانی مندوب نے اس بات کی حمایت کی۔
اس کے جواب میں ایرانی مندوب نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ،”امریکہ اور اسرائیل کے پاس ایسے میزائل پہلے سے موجود ہیں جس سے ایران کی سلامتی کو خطرہ ہے اور ایران کا بھی حق بنتا ہے کہ اپنا دفاع کیا جائے”۔ پاکستانی مندوب نے ایرانی موقف کی بھی حمایت کی۔
اجلاس ختم ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے صدر نے پاکستانی مندوب کو اکیلے میں بلا کر کہا کہ،”اس طرح ہر قرارداد اور موقف کی حمایت اچھی بات نہیں، پاکستان کو اپنا موقف واضح کرنا چاہیے”۔پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کے صدر کی بات کی بھی حمایت کی! 🥰