November 17, 2026

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی آج ٹاؤن کمیٹی سامارو میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

IMG-20260314-WA0017

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

آج ٹاؤن کمیٹی سامارو میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کے مختلف مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں خاص طور پر سامارو شہر کی ترقیاتی اسکیموں پر غور کیا گیا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
میٹنگ میں ڈینج اسکیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہر کے نکاسیٔ آب کے مسائل مستقل طور پر حل ہو سکیں۔ اس کے علاوہ سامارو شہر کی مین گلیوں کو پیور بلاک سے تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اور متعلقہ حکام نے یقین دہانی کروائی کہ یہ کام عید کے فوراً بعد شروع کر دیا جائے گا۔
اجلاس میں تعلقہ ہسپتال سامارو کی نئی عمارت کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ بتایا گیا کہ جلد ہی تعلقہ ہسپتال سامارو کی نئی بلڈنگ کی تعمیر شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس دوران ہسپتال کو عارضی طور پر کسی مناسب جگہ منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا اور چند مقامات کی نشاندہی کی گئی۔ چیئرمین وڈیرہ ذوالفقار خاصخیلی، سی ایم او سید ساجد علی شاہ وائس چیئرمین نول رائے اور جہانزیب سرتاج قائم خانی نے یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی ہسپتال کے لیے سامارو میں ہی عارضی عمارت مہیا کر دی جائے گی تاکہ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور نئی عمارت کی تعمیر بھی جلد مکمل ہو سکے۔
اس اہم اجلاس میں چیئرمین وڈیرہ ذوالفقار خاصخیلی، وائس چیئرمین نول رائے سی ایم او سید ساجد علی شاہ، جہانزیب سرتاج قائم خانی، پبلک ہیلتھ ایس ڈی او تعلقہ اسپتال سامارو کے ایم ایس ڈاکٹر جیوراج مولوی غلام مصطفیٰ صابری، داتا بخش سینھڑو لال بخش خاصخیلی، کیول سرمانی، رضوان عطاری، لیلا رام، مالھی اکبر خاصخیلی، سلطان خاصخیلی اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سامارو شہر کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔