*ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ کا تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور تھانہ چٹیانہ کا سرپرائز وزٹ
*ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ کا تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور تھانہ چٹیانہ کا سرپرائز وزٹ*
*ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور تھانہ چٹیانہ کا سرپرائز وزٹ کیا اور تھانوں میں جاری انتظامی امور، سکیورٹی انتظامات اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے تھانوں میں نافذ العمل ایس آئی پی ایس (SIPS) پروٹوکول پر عملدرآمد کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔دورانِ دورہ ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے تھانوں کی عمارت، فرنٹ ڈیسک، مالخانہ اور حوالات کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں موجود انتظامات، ریکارڈ اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تھانوں میں صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور ریکارڈ کی درستگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔بعد ازاں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تھانوں کے وزٹ رجسٹر میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور تھانہ چٹیانہ کو ہدایت کی کہ زیرِ تفتیش مقدمات کی جلد از جلد اور میرٹ پر تفتیش مکمل کر کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے جائیں تاکہ انصاف کی بروقت فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔اس موقع پر ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے واضح طور پر ہدایت کی کہ شہریوں پر کسی بھی قسم کا تشدد اور غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اور اہلکار دورانِ ڈیوٹی اور تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں کیونکہ عوام کے ساتھ اچھا رویہ ہی پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط بناتا ہے۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ایمانداری، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں تاکہ معاشرے میں امن و امان کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔*