November 17, 2026

قصور ضلع قصور کے دیہی علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، جبکہ رمضان

Screenshot_2026-03-13_094805

قصور
ضلع قصور کے دیہی علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، جبکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مساجد میں اعتکاف بیٹھے معتکفین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں
شہر کے قریبی گاؤں اور نواحی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے مساجد میں پنکھے اور لائٹس بند ہو جاتی ہیں جس کے باعث گرمی اور حبس میں عبادت کرنا مشکل ہو گیا ہے
معتکفین کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں بجلی کی بندش سے تلاوتِ قرآن، نوافل اور سحری کے انتظامات بھی متاثر ہو رہے ہیں
اہل علاقہ نے بجلی کی طویل بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس ایام میں کم از کم سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے

اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری ریلیف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹ اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات