November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) معاون خصوصی برائے وزیر اعلی ا پنجاب فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر

IMG-20260313-WA0143

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) معاون خصوصی برائے وزیر اعلی ا پنجاب فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب مس سلمی ا بٹ نے ضلع خوشاب کا خصوصی دورہ کیا۔
دورے کے دوران مس سلمی ا بٹ رمضان سہولت بازار ،عام مارکیٹ اور انکیشمنٹ سینٹر گئیں۔ اس موقع پر انہوں نے رمضان سہولت بازار اور عام مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار چیک کیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سمیت دیگر انتظامی افسران بھی ہمراہ تھے۔
معاون خصوصی برائے وزیر اعلی ا پنجاب مس سلمی ا بٹ نے بازاروں میں خریداری کے غرض آئے ہوئے شہریوں سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ معاون خصوصی براءے وزیر اعلی ا پنجاب کا کہنا تھا کہ سہولت رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ سے 10 فیصد رعایتی نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑا گوشت 900 جبکہ چھوٹا گوشت 1800 روپے مل رہا ہے۔
سلمی ا بٹ نے پریس کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوءے کہا کہ
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف رمضان المبارک میں عام لوگوں کوریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بہت فکرمند ہے۔
وزیراعلٰی پنجاب روزانہ کی بنیاد پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے ڈیش بورڈ جائزہ لیتی ہے۔
کسی بھی ضلع میں اشیائے ضروریہ پر زائد منافع خوری، مصنوعی مہنگائی کے خلاف بروقت کاروائی کے احکامات جاری کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نگہبان کارڈ کے تحت مستحق افراد کو نقد رقم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔نگہبان کارڈ کا خاص مقصد شہریوں کا عزت نفس مجروح نہ ہو اور باعزت طریقے سے انکی دہلیز پر انھیں رقوم میسر آسکے۔ سلمی ا بٹ نے مزید کہا کہ اب تک ضلع خوشاب کے 28 ہزار خاندانوں کو 10 ہزار روپے فراہم کیے جا چکے ہیں اور 95 فیصد مستحق افراد کی رقم مل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
نگہبان کارڈ کا پراسیس95 فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے۔
نگہبان کارڈز کیش نکلوانے کے پورے صوبے میں مختلف بنکوں کےضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں میں کمیپ آفس ایکٹیویشن سنٹر قائم کیے گئے ۔ معاون خصوصی براءے وزیر اعلی ا پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں 75 سہولت رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں جہاں پنجاب کی عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں سے 5 سے 10 فیصد کم قیمت میسر آ رہی ہے۔سہولت بازار میں آن لائن اشیاء ضروریہ کی خرید کر سکتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کا رمضان کے حوالے سے اہم اقدام یہ بھی ہے کہ رمضان دسترخوان پر صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام لاکھوں افراد کو افطاری دی جا رہی ہے۔
ضلع خوشاب میں 10 نگہبان رمضان دسترخوان قائم کیے گئے ہیں ۔ہسپتالوں کے باہر خصوصی طور پر نگہبان دسترخوان لگائے گئے تاکہ لواحقین کو اعلی ا معیار کی افطاری میسر آ سکے۔ سلمی ا بٹ نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے لئے پرائس مجسٹریٹس اور پیرا فورس کے 80 سےزائد کا عملہ نگرانی کررہا ہے۔
ضلع خوشاب میں رمضان المبارک کے دوران 35 ہزار انسپکشنز کی گئیں، خلاف ورزی کرنے والوں کو 4 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ناجائز منافع خوری پر 3 سو سے زائد منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ
بیرون ممالک کے حالات کے پیش نظر 55 روپے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔
پیٹرول کی آڑ میں مصنوعی مہنگائی کرنے والے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کی وجہ سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے لیا گیا ہے۔ ناجائز منافع وصول کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ہمارا کام اپنی عوام کی خدمت کرنا ہے۔