خدارا : کبھی ٹک ٹاکر لڑکی سے شادی نہ کرنا 🙏
خدارا : کبھی ٹک ٹاکر لڑکی سے شادی نہ کرنا 🙏
، میں نے یہ غلطی کی اور اب بیوی گلے کی ہڈی بن گئی ہے ۔اس نوجوان نے کچھ سال قبل ایک ٹک ٹاکر لڑکی سے شادی کی جو پہلے شوہر کے ساتھ 3 سال گزار کر طلاق لے چکی تھی ، اس کی زندگی میں آئی تو ایک بیٹی پیدا ہوئی ، شوہر نے منع کیا کہ ٹک ٹاک والا دھندہ چھوڑو اور گھریلو زندگی گزارو، ماہانہ 40 ہزار کمانے والا محنت کش آدمی 30 ہزار بیوی کو دے دیتا ہے اور 10 ہزار مہینے کا خرچہ خود رکھتا ہے ، مگر بیوی کی ضد ہے کہ مجھے زیادہ سے زیادہ پیسا چاہیے ، اگر دنیا کی آسائشیں نہیں دے سکتے تو اپنی بیٹی کو اٹھاؤ اور میری جان چھوڑ دو ، اس نوجوان نے بیوی کو کئی بار سمجھایا مگر وہ اپنی ماں کے پیچھے لگ کر اپنے ہی شوہر کو تھانے لے گئی کہ میرا شوہر میرے ساتھ ظلم کرتا ہے ۔اس نوجوان کا اب موقف ہے کہ ۔۔۔ اب اس گند سے جان چھڑانا چاہتا ہوں ، ایسی عورت کے نرغے میں آگیا ہوں کہ بیٹی کی وجہ سے سوچتا ہوں شاید یہ راہ راست پر آجائے مگر ٹک ٹاک ہی اس کا سب کچھ ہے ، بیوی نے صاف کہہ رکھا ہے مر جاؤں گی ٹک ٹاک نہیں چھوڑوں گی ، کوئی مجھے بتائے کیا کروں کہاں جاؤں 💔😥