جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) مسجد یحیی ا گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جوہرآباد کے سنگ بنیاد کی تقریب کاانعقاد کیاگیا
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) مسجد یحیی ا گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جوہرآباد کے سنگ بنیاد کی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں
ڈی سی خوشاب جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مسجد یحیی اگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جوہرآباد کا سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے رکھا۔ کالج پہنچے پر پرنسپل کالج، سٹاف اور سیاسی سماجی شخصیات نے مہمانان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا، پرنسپل کالج عطاءمحمد مدھوال نے کالج اور مسجد کے پراجیکٹ کے متعلق بریفنگ دی اور دیگر کالج کی ضروریات کا ذکر کیا، دونوں مہمانوں اور دیگر معززین نے پودے لگاءے۔ تقریب کے میزبان صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، پرنسپل کالج آف ٹیکنالوجی جوہرآباد عطاءمحمد، صدر چیمبر آف کامرس اکرام اللہ خان اور دیگر مہمانوں میں ملک رضوان بھاء، ملک رمضان بوڑانہ، منیرطاھر ایڈووکیٹ، جاجی بشیر اعوان، مبشر ظل، امان اللہ نیازی اور دیگر دوست شامل تھے۔آخر میں مولانا فدالرحمان نے مسلم امہ کی بھلائی کیلے دعا کرائی۔