30

قومی امن جرگہ رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر۔

قومی امن جرگہ رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر چیئر مین قومی امن جرگہ نے فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قومی امن جرگہ پشاور سٹی کے زیرِ اہتمام قومی امن جرگہ رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیاب ٹیم کو ٹرافی پیش کی گئی۔اس موقع پر چیئرمین قومی امن جرگہ و سرپرست جمعیت علمائے اسلام پشاور سٹی مولانا محمد اقبال شاہ حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے صحت مند کھیلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں تو وہ منشیات، جوا اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ قومی امن جرگہ نوجوانوں کی اصلاح اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے آئندہ بھی اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرتا رہے گا۔اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری سید اظہر علی، جنرل سیکرٹری محمد عمر خان، ضلعی سیکرٹری اطلاعات حکمت یار خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا بحر اللہ، اسفندیار خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر بلال خان (ڈپٹی جنرل سیکرٹری قومی امن جرگہ پشاور سٹی) نے تمام ٹیموں اور شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں