November 17, 2026

یاد رفتگاں عوامی خدمت کی روشن مثال حاجی یسین صاحب

IMG-20260313-WA0099

یاد رفتگاں
عوامی خدمت کی روشن مثال
حاجی یسین صاحب
چیف ایگزیکٹو واٸیٹل گروپ چٸیرمین مسلم لیگ ضیاء سابق تحصیل ناظم سٹی و چٸیرمین میونسپل بلدیہ ہارون أباد مرحوم حاجی یاسین کو ہم سے بچھڑے تین سال ہوچکے ہے مرحوم ایک سچے خیر خواہ اور ہمدرد انسان تھے۔ ان کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا،اآپکی محبتیں ہمیشہ لوگوں دلوں میں زندہ رہیں گی۔ آپ ایک زمانہ شناس شخص تھے آپ کی بے لوث انسانی خدمات کا زمانہ ہمیشہ معترف رہے گا
حاجی یسین کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنھوں نے سب کچھ اللہ پاک کی عنایت سے اپنی محنت کے بل بوتے پر حاصل کیا مضبوط عزم و ارادے کے ساتھ دنیا کی حوصلہ شکنی کو بالا طاق رکھتے ہوئے آگے بڑھتے رہے ۔ساری زندگی صرف اور صرف آگے بڑھنے پر ہی اپنی نظریں مرکوز رکھیں سامنے آنے والی مشکلات کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا لیکن کبھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا آپ عمل پسند آدمی تھے ۔ بلند و بالا عزم و استقلال حوصلے اور مسلسل جدو جہد سے وہ کر دکھایا جس کا صرف خواب دیکھا جا سکتا تھا ۔ہارون أباد جیسےچھوٹے سے شہر میں واجبی سے وسائل کے ساتھ کاروبار کامیابی حاصل کرنا ناممکنات میں شامل تھا أپ نے عزم و یقیں سے یہ ثابت کر کے دکھا دیا نیت انسانوں کی فلاح کی ہو تو بے شک وساٸل کم یا زیادہ ہو سب کچھ ممکن ہو سکتا ہے
۔آپ نے بلند ہمت مضبوط قوت ارادی نامساعد حالات میں قلیل سرمایہ سےجذبہ مشنری کے ساتھ ہارون آباد سے وائٹیل چائے برانڈ کے نام پر کاروبار کا آغاز کیا خلوص نیت کام میں لگن مستقل مزاجی سے کاروبار زندگی میں مصروف رہے محنت بارآور ثابت ہوئی کاروبار میں وسعت پیدا ہوئی تو کسی بڑے شہر میں جانے کی بجائے اپنے علاقہ ہارون آباد میں وائٹیل چائے کمپنی فیکٹری کی بنیاد رکھی تین عشروں میں یہ کمپنی اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے ہوٸے دیہاتوں چھوٹے بڑے شہروں سے نکل کر غیر ممالک تک پہنچ گٸی وائٹیل ایسٹرن انڈسٹری ٹی سے وابستہ ہزاروں ملازمین اپنا روزگار کما رہے ہیں ۔ کمپنی کی بے شمار معیاری اور اعلی مصنوعات جو برانڈ کی حثیت رکھتی ہے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے سینکڑوں ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہے ۔ مشرق وسطی یورپ براعظم افریقہ کے پچاس سے زاٸد ملکوں میں کامیابی کے ساتھ فروخت ہورہی ہیں ملکی معیشت کو دوام بخشنے میں اپنا کردار بھرپور طریقہ سے ادا کررہی ہے
۔ حاجی یسین صاحب کی انسانی خدمات فلاح و بہبود کا ذکر کریں تو اللہ پاک نے ان کی ذات میں سخاوت و فیاضی کوٹ کوٹ کر بھری ہوٸی تھی مخلوق کی خدمت کا جذبہ فطری طور پر موجود تھا ۔غریبوں مسکینوں اور یتیموں کیلیےایک مسیحا درجہ رکھتے تھے ۔ نرم دلی اورمشفقانہ رویہ دیکھ کر ایک اجنبی انسان بھی آپ کا گرویدہ بن جاتا۔ جہاں بھی جاتے لوگ جوق در جوق ان کے ارد گرد جمع ہوجائے واٸٹیل أفس کے دروازے بلاتفریق أنے والے ساٸلین کے لٸے ہمیشہ کھلے رہتے ۔ نہایت کشادہ دل وسیع دل خوش طبع اور رحمدل انسان تھے یہی وجہ ہے کہ أپ کے دنیا سے چلے جانے باوجود انسانیت کی خدمت کا جو بیڑہ أپ نے اٹھایا ہوا تھا أپکے بعد بھی وہ اسی ماہ تاب کے افق پر اپنی روشنیاں بکھیر رہا ہے
حاجی صاحب فرمایا کرتے تھے بطور مسلمان میرا ایمان ہے راہ حق یعنی اللہ تعالی کی طرف سے عطاء کٸے ہوٸے رزق سے مخلوق خدا پر جتنا خرچ کرو گے اللہ پاک دس گنا واپس کرتا ہے کاروبار کے أغاز سے ہی أپ اور أپکے دوسرے بھاٸیوں کا بھی معمول رہا کہ ہر سال پوری عشر و زکات دینے میں کبھی کوتاہی نہیں برتی

سینکڑوں خاندانوں کی کفالت میں پیش پیش رہے بے بس غریب مریض جو اپنی جیب سے دوائیاں نہیں خرید سکتے ان کے لئے فارمیسی قائم کی جہاں سے وہ مفت ادویات آسانی لے رہے ہیں شہر اور دورافتادہ علاقوں میں فلٹریشن پلانٹ لگواٸے تاکہ صاف پانی کی رساٸی عام لوگوں تک ممکن ہوسکے ۔فری ڈیلسزکی سہولت ۔ آنکھوں کے آپریشن مریضوں کو مفت ادویات بچیوں کے لیئےجھیز کا انتظام۔وائیٹل دسترخوان جہاں ہزاروں افراد روزانہ باوقار انداز میں اعلی معیاری کھانا کھاتے ہیں ۔وائٹیل دستر خوان میں پورا ماہ رمضان روزہ دار افطار کرتے ہیں ۔ سکولوں میں غریب بچوں طلباء و طالبات کو یونیفارم کتابیں تعلیمی وظائف سمیت انسانی خدمات کے منصوبہ جات پایہ تکمیل کروائے بے شمار رفاعی فلاحی منصوبے آج بھی اسی تسلسل کے ساتھ چل رہے ہیں آپکی سیاسی بصیرت پر نظر ڈالیں تو وقت کے بڑے بڑے نامی گرامی سیاستدان جن کا اس وقت طوطی بولتا تھا آپ نے اپنی فہم فراست عوامی تائید و نصرت اور سیاسی دانشمدی سے ان کو سیاست کے میدان میں شکست سے دوچار کیا ۔ اپنےبھتیجے سدا بہار ایم پی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے اور محمد اعجازالحق کو ایک سے زائد مرتبہ ایم این اے منتخب کروانے میں اہم کلیدی کردار ادا کیا ۔آپ نےتحصیل ناظم ہارون آباد دوسری دفعہ چئیرمین تحصیل میونسپل کمیٹی کی نظامت سنبھالی تحصیل ہارون آباد میں تعمیر ترقی کے حوالہ سے آپ کے دور میں جو کام ہوئے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔
۔ آپ أرام اور صحت کی پرواہ کٸے بغیر عوام الناس کی خدمت میں مصروف نظر أتے ہر کسی کے دکھ سکھ میں شریک ہوکر اس کے ساتھ قدم بقدم کھڑے ہوتے
ہارون أباد میں واقع محلہ ٹبہ نور پورہ پر جہاں ان کا أباٸی مکان تھا وہاں زندگی کے أخری ایام تک ان کا معمول رہا کہ صبح کی سیر کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک عام سے ہوٹل پر سب کے ساتھ چاٸے پیتے ان کی خبر گیری کرتے عام أدمی کے مساٸل بڑے انہماک سے سنتے ان کو دیکھ عام انسان سوچ میں پڑ کر ششدر رہ جاتا کہ پوری دنیا میں پھیلی کمپنی کا مالک بغیر کسی پروٹوکول عام لوگوں کے ساتھ جن میں کوٸی ریڑھی بان ۔کوٸی روزانہ کی اجرت کمانے والا ۔مزدور ہو یا عام دوکاندار سب سے ایسے ملتے جیسے سب أپکے خاص ہوتے ہیں بلحاظ عہدہ کوٸی چھوٹا ہو یا بڑا ہمیشہ مروت سے ملتے کبھی ان کے ماتھے پر کوٸی شکن تک نہیں دیکھا آپکے چلے جانےجانے کے بعد جو خلاء پیدا ہوا، اسے آپ کے بڑے بھائی بزرگ شخصیت جن کو لوگ پیار وعقیدت سے پاکستان کا دوسرا ایدھی بھی مانتے ہیں اپنی بزرگی کے باوجود بھی پوری جانفشانی سے ادا کررہے ہیں ان کے علاوہ آپکے صاحبزادوں درویش صفت میاں فرخ ثناء اپنی دریا دلی سخاوت سے سرشار میاں آصف ثناء آپ اپنے پیار محبت اخلاق کی وجہ سے ہر دلعزیز شخصیت گردانے جاتے ہے اورنوجوان سیاسی لیڈر مرکزی رہنماء مسلم لیگ ضیاء چوہدری کاشف ثناء بھی عوام الناس کی خدمت کے مشن کو پورا کرنے میں مصروف عمل ہیں

موت برحق ہے جو أیا اس نے ایک دن دنیا فانی کو چھوڑ ہی جانا ہے ہیرے کی مانند اجلی و صاف شفاف شخصیت کے مالک حاجی یاسین کینسر جیسے موذی مرض سے زندگی کی جنگ لڑتے لڑتے 72 سال کی عمر میں 11مارچ بروز ہفتہ 2023 کو آپ اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے
سدا بہار شخصیت کو أج ہم سے بچھڑے تین سال ہوچکے ہیں ان کے جنازےاور تدفین کے وقت ہزاروں لوگوں کا شریک ہونا اس بات کی غمازی تھا کہ لوگ ان سے کتنا پیار کرتے تھے أپ اپنی خدا ترسی رحمدلی انسان دوستی کی وہ مثال قاٸم کرگٸے جن کی بدولت وہ ہمیشہ دلوں زندہ رہیں گے
دعا ہے االلہ تعالی حاجی یٰاسین صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی بلند ترین مقام عطاء فرماٸے ان کی قبر پر اپنی کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے آمین