دامن مہاڑ (راجہ نورالہی عاطف سے ) رکھلہ منڈی میں بیس سال پرانا مسئلہ حل کر دیا گیا
دامن مہاڑ (راجہ نورالہی عاطف سے ) رکھلہ منڈی میں بیس سال پرانا مسئلہ حل کر دیا گیا ۔پرنس آف دامن مہاڑ میاں منیر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد ۔ تفصیل کے مطابق
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات ایم این اے حلقہ این اے 88 انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی کاوش سے رکھلہ منڈی کی واٹر سپلائی کی بحالی کیلئے فنڈز کی منظوری۔
کوآرڈینیٹر ٹو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور نے میاں آفتاب الحسن منیر کے ہمراہ پی ایم ڈی سی آفس میں واٹر سپلائی سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر طاہر ندیم بگھور نے کہا کہ انشاءاللہ جلد رکھلہ منڈی کی اضافی آبادی تک پائپ لائن بچھانے کا کام شروع ہوگا اور اہلیان رکھلہ منڈی کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا۔
افتتاحی تقریب میں ملک محمد وارث بگھور،جنرل سیکرٹری سی بی اے اللہ بخش سنگھا،ملک سلیم چیئرمین،شوکت حسین،راجہ نقیب،راجہ عظمت،ساجد حنیف اور واٹر سپلائی رکھلہ منڈی کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔