October 28, 2026

بہاولنگر ۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون، ممبر قومی اسمبلی میاں عبد الغفار کالو کا وٹو اور ممبر صوبائی اسمبلی غلام مرتضی ممبر صوبائی اسمبلی زاہد اکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں میں منعقد ہوا

20240921_202150

بہاولنگر ۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون، ممبر قومی اسمبلی میاں عبد الغفار کالو کا وٹو اور ممبر صوبائی اسمبلی غلام مرتضی ممبر صوبائی اسمبلی زاہد اکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس
اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں میں منعقد ہوا
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہیر حسین ،ڈی او ڈیویلپمنٹ عمران علی ،سی ای او ہیلتھ ، سی ای او ایجوکیشن ، ایکسین ہائی ویز، بلڈنگز، پبلک ہیلتھ، جیل ،لوکل گورنمنٹ اور بلدیہ کے افسران اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمینٹ کی شرکت
بہاول نگر ۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام ،میونسپل سروسز، کمیونٹی ڈویلپمنٹ سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور منصوبوں میں کوالٹی ورک کو پر صورت میں یقینی بنائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے لوکل گورنمنٹ کے محکمہ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ فنڈز کی منتقلی میں غیرضروری تاخیر ناقابل برداشت ہے اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے موثر لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔اجلاس میں واپڈا کی بجلی کی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔