November 17, 2026

وادی ء سون (راجہ نورالہی عاطف سے) “ملک منصور عثمان اعوان کی انتھک کوششیں رنگ لے آئیں

IMG-20260312-WA0031

وادی ء سون (راجہ نورالہی عاطف سے) “ملک منصور عثمان اعوان کی انتھک کوششیں رنگ لے آئیں وادی سون کے نوجوانوں کا خواب حقیقت بننے کے قریب ”
​ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ سطحی ٹیکنیکل ٹیم نے وادی سون کفری صدیق آباد میں مجوزہ کرکٹ اسٹیڈیم کا دوسراسروے مکمل کر لیا۔ لاہور سےڈائریکٹر محمدہاشم ،پراجیکٹ منیجر فرحت گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فزیبیلٹی رپورٹ کے لیےسائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔
قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ثمینہ بشیر کی سربراہی میں ریونیو اسٹاف کے ساتھ اہم اجلاس بھی منعقد ہوا اوراسٹیڈیم کے بارے تفصیلی بات چیت ہوئی”۔
۔بعدازاں پی سی بی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنرثمینہ بشیر،مقامی تھنک ٹینک گروپ کے ملک عثمان الحق اعوان،ظفر اقبال اعوان اور دیگرریوینو عملہ کی موجودگی میں فیلڈ وزٹ کیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیم نے کفری صدیق آباد کی لوکیشن کو اسٹیڈیم کے لیے انتہائی موزوں قرار دیتے ہوئے اسے بہت پسند کیا اور یقین دہانی کرائی ہے کہ فزیبیلٹی رپورٹ جلد از جلد مکمل کر لی جائے گی”
“اس موقع پر ملک عثمان الحق اعوان کا کہنا تھا کہ ​انشاء اللہ یہ منصوبہ وادی سون کی تعمیر و ترقی اور کھیلوں کی دنیا میں ایک نئی پہچان بنے گا”