خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب نے رانا محمد خرم شہزاد کو ضلع خوشاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ تعینات کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب نے رانا محمد خرم شہزاد کو ضلع خوشاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ تعینات کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی پر ضلع خوشاب کے عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی گئی ہیں۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے امید ظاہر کی ہے کہ رانا محمد خرم شہزاد اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے لینڈ ریکارڈ کے نظام کو مزید بہتر بنانے، شفافیت کو فروغ دینے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔
مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ رانا محمد خرم شہزاد ایک قابل، محنتی اور دیانتدار افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان کی تعیناتی سے ضلع خوشاب میں لینڈ ریکارڈ کے معاملات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وہ عوامی مسائل کے فوری حل اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
شہریوں، سماجی ، تعلیمی شخصیات اور صحافیوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ رانا محمد خرم شہزاد اپنی نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنائیں گے اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ واضح رہے کہ رانا محمد خرم شہزاد خوشاب کے گاوں گروٹ کی رانا برادری کے قابل فخر سپوت ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں اعلی ا صلاحتیں عطا کی ہیں۔ موصوف نے قبل ازیں لینڈ ریکارڈ سنٹر سرگودھا کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔