November 17, 2026

لومڑی کی طرح چالاک اور گیدڑ کی طرح بزدل : لاہور پولیس کی تاریخ کے ایک خوفناک کردار عاشق مارتھ کا انجام کیا ہوا تھا ؟اکلوتے بھائی کی سات بہنوں کی

FB_IMG_1773247208477

لومڑی کی طرح چالاک اور گیدڑ کی طرح بزدل : لاہور پولیس کی تاریخ کے ایک خوفناک کردار عاشق مارتھ کا انجام کیا ہوا تھا ؟اکلوتے بھائی کی سات بہنوں کی بددعا نے کیسے اسے کہیں کا نہ چھوڑا ۔۔۔۔۔؟ عاشق مارتھ جہلم سے پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہوئے پھر پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد سے انہیں ایک جاننے والے پولیس افسر لاہور لے آئے اور یوں وہ اس وقت کے پولیس مقابلہ بریگیڈ کا حصہ بنے ، عاشق مارتھ نے عابد باکسر کے ساتھ متعدد پولیس مقابلوں میں حصہ لیا ، مارتھ صاحب انتہائی خود غرض ، سفاک اور ظالم پولیس افسر تھے ، ایک بار عاشق مارتھ نے ساندہ کے علاقہ سے 3 موٹرسائیکل چوروں کو پکڑا ، تین تو نظام سے واقف تھے، دے دلا کر جان چھڑا گئے تیسرا نوجوان نو آموز تھا اور سات بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ، اس نے پولیس افسران کی منتیں کی کہ اسکی پہلی غلطی سمجھ کر اسے معاف کردیا جائے ،ایک دو رحم دل افسران نے مارتھ صاحب سے سفارش بھی کی مگر اسی رات مارتھ صاحب نے اس نوجوان کو پولیس مقابلے میں پار کردیا واقفان حال بتاتے ہیں کہ اس نوجوان کی لا۔ش دیکھ کر اس کی 7 بہنوں نے جو کہرام مچایا تھا اور جو بددعائیں دی تھی وہ سو فیصد عاشق مارتھ کو لگیں ، ایک وقت آیا کہ محکمہ پولیس نے عاشق مارتھ کو فارغ کردیا اور وہ ایک قانون دان کے طور پر پریکٹس کرنے لگے ، انکی صرف بیٹیاں تھیں کوئی بیٹا نہ تھا ، مال جائیداد انہوں نے کافی بنایا تھا ، پھر ایک روز آیا جب اسی مال جائیداد کے تنازعہ پر انکے اپنے ایک قریبی رشتہ دار نے انہیں ق۔ت۔ل کردیا اور عاشق مارتھ کے کیس کا کچھ بھی نہ بن سکا انکا کیس فائلوں کے انبار میں کہیں گم ہو گیا ۔۔۔۔۔#