November 17, 2026

سعودی عرب خطے کی کئی جنگوں اور براہ راست حملوں سے ہمیشہ کیسے محفوظ رہا ؟

Screenshot_2026-03-09_210431

سعودی عرب خطے کی کئی جنگوں اور براہ راست حملوں سے ہمیشہ کیسے محفوظ رہا ؟

1:اکتوبر 1962 سعودی عرب پر مصری صدر جمال عبدالناصر نے بمباری اور یمن کی وجہ سے شدید تنازع ہوا۔ لیکن سعودی عرب اس سے نکل گیا

2:1967 عرب اسرائیل جنگ حالانکہ اس وقت مصر سعودی تعلقات کشیدہ تھے لیکن شاہ فیصل نے یورپ امریکا کا تیل بند کردیا ۔ امریکا نے شاہ فیصل کو دھمکیاں لگائی لیکن اس تنازع میں بھی سعودی عرب محفوظ رہا

3:عراق جنگ 1990 ۔ صدام کی فوج سعودی سرحدوں تک آئی مگر سعودی عرب اس کشیدگی سے بچا رہا

4:نائن الیون جب امریکا نے سعودی عرب کو براہ راست مجرم کہا اور کئی امریکی ڈیپ سٹیٹ لابنگ گروپ نے سعودی عرب پر بمباری کا کہا مگر اس بڑے سانحے سے سعودی عرب بچا رہا

5:عراق پر امریکی حملہ 2003 جب امریکا نے سعودی عرب کو براہ راست جنگ میں شمولیت کے لیے مجبور کیا ۔ لیکن اس سے بھی سعودی عرب بچا رہا

6:2010عرب بہار جس سے عرب ملکوں میں حکومتیں گرانے کی مہم چلی لیکن سعودی عرب بچا رہا

7:2015 یمن تنازع جب خفیہ لابنگ گروپس نے پورا زور لگایا تب بھی سعودی عرب مسائل کے باوجود بچ نکلا

8:2023 تا 2026 جب مشرق وسطی میں اسرائیل نے اپنا آخری کھیل کھیلا اور اب پورا زور لگایا جارہا ہے وہ اسرائیل کے خفیہ کھیل میں شامل ہو مگر ابتک سعودی عرب نے بڑی مہارت اور دانشمندی سے اس کشیدگی سے خود کو دور رکھا جس پر امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم بھی چیخ و پکار کررہا ہے۔

مشرق وسطی میں اسرائیل وقفے وقفے سے جنگیں بڑھکاتا ہے اور مسلمان ملکوں کو نشانہ بناتا ہے۔ جب تک مسلمان ممالک متحد نہیں ہوں گے تو اسرائیلی سازشوں کا نشانہ بنتے رہیں گے