مشرق وسطی کے کشیدہ حالات کے پیش نظر قوم کو یکجا ہونے کی اشد ضرورت ہے،
مشرق وسطی کے کشیدہ حالات کے پیش نظر قوم کو یکجا ہونے کی اشد ضرورت ہے،
ہم پاکستان سے ہیں اور
،پاکستان ہم سے ہے ،
باو عطاءالرحمان
ہارون اباد
(نمائیندہ خصوصی)
بےشک رمضان المبارک کےمقدس مہینے میں پہلے سے ہی مہنگایی کی ستائی عوام کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 55روپے کا اضافہ ناقابل برداشت ہے اور بلہ شبہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے مگر مشرق وسطی کے موجودہ کشیدہ حالات میں ہمیں اپنی مینجمنٹ میں تبدیلی لاتے ہوئے حکومتی فیصلوں کو خوش دلی سے قبول کرتے ہوئےحکومت کے ساتھ چلناہوگا
ان خیالات کا اظہار باو جی ایسوسی ایٹس کے روح رواں باو عطاءالرحمان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کیا
باو عطاء الرحمان کامزید کہنا تھاکہ جس طرح وفاقی و صوبائی حکومتوں نے توانائی بحران کے خدشہ کے پیش نظر ایندھن کے تحفظ کے حوالے سے نئے اقدامات کےنفاذکی ہدایات جاری کی ہیں اس طرح ہمیں بھی سچا پاکستانی اور اجھا سٹیزن ہونے کے ناطے موجودہ کشیدگی کیوجہ سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کیلئے غیر ضروری ٹریولنگ سے اجتناب کرتےہوئے اپنا لوڈ کم کرناہوگا اور سنجیدہ سوچ کے ساتھ حالات کے مطابق اپنے شیڈولز مرتب کرناہونگے
باو عطاء الرحمان کاکہناتھاکہ پاکستانی قوم کو وطن عزیز کیلئے باہمی اتحاد و یگانگت ،محبت و بھائی چارہ اور یکجہتی کی جتنی ضرورت اج ہے شائد پہلے کبھی نہ تھی اج وقت ہے ،، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو تفرقوں میں مت بٹو ،، صرف اور صرف مومن مسلمان اور سچے پاکستانی بن کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجاو
کیوں کہ ہم پاکستان سے ہیں اور پاکستان ہم سے ہے
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائیندہ باد