نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) دوڑ میں سوئی گیس کنکشن کے نام پر مبینہ رشوت خوری کا انکشاف
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) دوڑ میں سوئی گیس کنکشن کے نام پر مبینہ رشوت خوری کا انکشاف دوڑ شہر میں سوئی گیس کے نئے کنکشن کے نام پر مبینہ بھاری رشوت طلب کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے باعث شہریوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے دوڑ کے رہائشی صحافی نثار لاشاری کے بھائی نور لاشاری نے اپنے گھر واقع گلشن لطیف میں سوئی گیس کے نئے کنکشن کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کروائی۔ ذرائع کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے اور فائل بھی مکمل طور پر تیار ہو چکی تھی، مگر آخری مرحلے پر سوئی گیس کے مقامی انچارج وقار لانگاہ کی جانب سے سروس پائپ کے نام پر ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی۔
الزام ہے کہ جب نور لاشاری نے رشوت دینے سے صاف انکار کیا تو متعلقہ فائل کو بلا جواز ریجیکٹ کر کے واپس کر دیا گیا، جو کہ نہ صرف بدعنوانی بلکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری اداروں میں تعینات افسران ہی عوام کو لوٹنے لگیں تو پھر انصاف کہاں سے ملے گا؟ سوئی گیس جیسے اہم ادارے میں اس طرح کی مبینہ کرپشن ادارے کی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان ہے۔نثار لاشاری نےسوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سوئی گیس انچارج وقار لانگاہ کے خلاف شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔واضح کیا جاتا ہے کہ اگر اس معاملے پر فوری انصاف فراہم نہ کیا گیا تو متاثرہ فریق اور شہری سخت احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے اور اس مبینہ بدعنوانی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔