November 17, 2026

خوشاب (راجہ نور الٰہی عاطف سے) ڈاکٹر ارم اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشاب نے گورنمنٹ گریجویٹ

IMG-20260310-WA0123

خوشاب (راجہ نور الٰہی عاطف سے) ڈاکٹر ارم اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشاب نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین خوشاب کا سرکاری دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے کالج انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی اور تعلیمی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ہائر ایجوکیشن پورٹل پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ڈاکٹر ارم اقبال نے پورٹل پر موجود ڈیٹا مینجمنٹ کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی اعلیٰ حکام کی ہدایات کے مطابق ادارے کے تمام ریکارڈ کی درست اور بغیر کسی غلطی کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے پورٹل کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری تجاویز بھی پیش کیں تاکہ شفافیت اور مؤثر کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔کالج انتظامیہ نے پرنسپل کی قیادت میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہائر ایجوکیشن پورٹل پر ادارے کے تمام ریکارڈ کو درست، مستند اور بروقت اپ ڈیٹ رکھا جائے گا اور محکمانہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ارم اقبال نے مختلف تعلیمی شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔ انہوں نے کالج کے منظم نظام اور مثبت تعلیمی ماحول کو سراہتے ہوئے انتظامیہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ شفافیت، مؤثر انتظام اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے اپنی محنت اور لگن کو اسی طرح جاری رکھیں۔دورے کے اختتام پر کالج انتظامیہ اور فیکلٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے وژن کے مطابق تعلیمی معیار اور انتظامی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔