November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ ہاؤس میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے مسلم لیگ شعبہ خواتین لاہور کے زیرِ اہتمام ایک اجلاس

IMG-20260310-WA0121

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ ہاؤس میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے مسلم لیگ شعبہ خواتین لاہور کے زیرِ اہتمام ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت رفعت ساجد جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لاہور نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رفعت ساجد نے کہا کہ خواتین قوم کی ترقی کیلئے مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین مردوں کے دست بازو کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ نے خواتین کی عزت اور انکے حقوق کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ بطور ماں ، بہن ، بیوی اور بیٹی کے حقوق متعین کر دیئے اور ان کی عزت واحترام اور حقوق کو اجاگر کیا۔ اسلام میں عورت کو باپ کی وراثت کا حقدار بنایا۔ شوہر کے مال کا مکمل حقدار بنایا اور یہاں تک کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ وہ انسان جس نے ایک بیٹی کو پیدا ہونے سے شادی تک کے مکمل حقوق ادا کئے تو وہ شخص اللّٰہ تعالیٰ کے ہاں جنت کا حقدار ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں خواتین اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں اور مردوں کے ساتھ کھڑی ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔