بہاولنگر،19 ستمبر 2024( ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
بہاولنگر،19 ستمبر 2024( ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈپٹی ڈی ایچ او اور دیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔
سی ای او ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، ڈینگی سپرے، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک،مشتبہ کیسز،ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ موجودہ موسم ڈینگی کی افزائش کیلئے موزوں ہے،
ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلینس کو مزید تیز کریں۔
قبرستانوں ، کباڑخانوں، ٹائر شاپس، جوہڑوں اور زیر تعمیر عمارتوں میں لاروی سائیڈنگ کا کام مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیئے۔
تمام محکمے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینگی کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ جن جگہوں سے لاروا برآمد ہو یااس کی افزائش کا باعث بننے والوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں،
اس معاملے میں کسی قسم کی لاپرواہی اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔