November 17, 2026

ایران نے اپنے فوج کو خود ہی توڑ دیا؟؟

FB_IMG_1773074064319

ایران نے اپنے فوج کو خود ہی توڑ دیا؟؟

ایران نے ویتنام جنگ، پاکستان میں ضیاء الحق کے مارشل لاء ، ایران عراق جنگ اور صدام حسین پر ا مریکی حملے سے کیا سیکھا ؟

آئیے سمجھتے ہیں ۔

ایران میں ریاست منظم حصوں ارتش ، پاسداران انقلاب ، بسیج اور قدس پر تقسیم ہے۔

🛑ارتش یہ ایران کی روایتی فوج ہے جس کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے۔
یہ غیر سیاسی ہے سوڈان کے جرنیلوں کی طرح انکا سیاست میں کوئی کام نہیں ۔
انکے پاس دفاعی میزائل سسٹم ، جاسوسی ڈرونز اور طیارے اور تمام نیوی کے جنگی جہاز آبدوزیں ہوتی ہیں ۔
یہ تعداد میں کم و بیش 4لاکھ ہیں ۔

🛑سال 1977 پاکستان میں فوجی جرنیل ضیاء الحق نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر مارشل لگایا ، اس سے ایران نے سبق حاصل کیا کہ ہمارے ملک میں بھی اسطرح ہوسکتاہے ۔

سال 1979 کو تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی IGRC کی بنیاد رکھی گئ ۔
یہ ایک نظریاتی فوج ہے جس کا مقصد اسلامی نظام کا تحفظ کرنا ہے۔
ایران کا مکمل بیلسٹک میزائل پروگرام اسی کے کنٹرول میں ہے۔
بحری فوج میں شامل تمام چھوٹی کشتیاں جو گوریلا جنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے انکے پاس ہیں ۔
شاہد ڈرونز سمیت خودکش ڈرونز کی نگرانی انکا کام ہے ۔
یہ کم و بیش تعداد میں 2 لاکھ ہیں ۔
انکا کام سسٹم کو تحفظ دینا ہے کل کو اگر ملک کی مسلح افواج بغاوت کرکے یا دشمن کی آلہ کار بن کر مارشل لاء لگاتی ہے تو یہ فورس یہ تمام منصوبے ناکام بنائیں گے ۔

🛑عراق جنگ سے ایران نے یہ سبق حاصل کیا کہ خطے میں ام ریکی سہولت کار آلہ کار تنظیمیں ہیں انکے مقابلے کے بنا ایران مستحکم نہیں بن سکتا ۔

🔴قدس فورس کی تیاری 1980 کی عراق ایران جنگ میں شروع ہوچکی تھی لیکن اسکا باقاعدہ بنیاد 1988 میں جنگ کے خاتمے کے بعد رکھی گئی ۔
یہ انٹیلیجنس ادارہ ہے لیکن انکا کام سوڈان کے اداروں کی طرح اپنے عوام اور سیاست پر نظر رکھنا نہیں ہوتا بلکہ یہ ملک سے باہر جاسوسی کے نیٹ ورکس قائم کرتی ہیں اور ایران کے مخالفین پر نظر رکھتی ہے ۔
🔴یہ عراق ، شام ، یمن اور لبنان میں اصرائیل مخالف تنظیموں کی تربیت کرتی ہے اور انہیں ام ریکی ا لقا عدہ و دا عش کے خلاف جنگ کیلئے تیار رکھتی ہے ۔
یہ تمام تنظیمیں گریٹر اصرائیل کے خلاف ہر وقت جہا د کرتے ہیں ۔
انکی تعداد 5سے 15 ہزار کے درمیان ہوتی ہے ۔

🛑انقلاب کے بعد خمینی صاحب نے ویتنام جنگ سے سبق حاصل کیا تھا کہ امر یکہ کو گوریلا جنگ عوام کی حمایت اور ریزرو فوجیوں سے شکت دی جاسکتی ہے ۔

🔴1979 میں ایک رضاکار فورس بسیج کی بنیاد رکھی گئی ۔
یہ تنظیم داخلی سلامتی اور جنگ کے وقت افرادی قوت فراہم کرتی ہے۔
یہ ریزرو فوجی ہوتے ہیں ۔
انکی تعداد 6 سے 10 لاکھ تک ہو سکتی ہے ۔
جن میں 1 لاکھ تک ہر وقت فعال رہتے ہیں ۔

اس تنظیم بنانے کا فائدہ یہ ہوا کہ تمام امریکی اتحادی یورپ ، اصرائیل اور عرب ممالک صدام حسین کے ہاتھوں ایران کو کمزور نہ کرسکے افرادی قوت کی کمی یہ پورا کرتے رہے۔
ملک کے اندر ہر قسم کے فسادات کا خاتمہ سب سے پہلے یہ کرتے ہیں ۔

🛑سال 2003 میں ام ریکہ نے عراق پر حملہ کرکے صدام حسین کو فوج کو اسی لیے جلدی ختم کر دیا کیونکہ انکا کمانڈ سسٹم مرکزی تھا ۔
ایران نے اس سے سبق سیکھا اپنی فوج کو ٹکڑوں کی طرح بکھیر دیا تاکہ اسے ایک جھٹکے میں ختم نہ کیا جا سکے۔

🔴پاسداران انقلاب کے جرنل محمد علی جعفری نے 2005 میں موزیک ڈیفنس کا تصور پیش کیا ۔
دو سال بعد اسے پورے ملک میں نافذ کیا گیا ۔
ہر ایک کیلئے زیر زمین میزائل شہر موجود ہے ۔
فوجی اڈے ، ڈرونز تمام لاجسٹک سپورٹ ہر ایک صوبے میں ایک جیسے مہیا کیا گیا ۔
فوج کو توڑ کر 31 صوبوں میں تقسیم کیا گیا ۔
یعنی اگر حالت جنگ میں GHQ نہیں رہے یا لیڈرشپ ختم ہو جائے تو یہ ہر ایک صوبے میں ایک فوجی یونٹ بااختیار ہوگی کہ کہاں حملہ کرنا ہے کیسے کرنا ہے ۔

🛑ایران نے موجودہ جنگ میں فوج کو خود ہی توڑ دیا ۔
ہر ایک صوبے میں ارتش ، پاسداران انقلاب ، اور بسیج پر مشتمل فوج با اختیار ہوگی ۔
اس فیصلے کے بعد
ہر ایک ملک میں فو جی تنصیبات سمیت ایسے ہوٹلوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جہاں سی آئی اے مو ساد کے ایجنٹ موجود تھے ۔
عمارت کے اسی منزل کو نشانہ بنایا گیا جسمیں یہ رہائش پزیر تھے ۔
پہلے صرف فوجی تنصیبات پر حملے کے گے فوج کو توڑنے کے بعد اتنا طاقتور کیا گیا کہ ام ریکی و اصرائیلی جہاز ڈرونز کو مار گرایا گیا ۔
ہر ایک ملک میں ام ریکی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
ہر جگہ آئل ٹینکرز پر حملے کر کے تمام شپنگ کمپنیوں اور انشورنس کمپنیوں کو بحری تجارت سے روک کر تمام دنیا کے مالیاتی نظام میں کھلبلی مچا دی ۔

🔴ایران نے اس کا ماڈل پورے مشرقِ وسطیٰ میں پھیلا دیا ہے جسے وہ Forward Defense کہتے ہیں۔
جسطرح ملک کے اندر ہر صوبے میں میزائل شہر ، ڈرونز و میزائل بنانے ، انٹلیجنس اور فوج پر کام کیا گیا یہی سب کچھ شام عراق لبنان اور یمن میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ کیا گیا انہیں راکٹ میزائل ڈرونز بنانے کا ہنر سکھایا گیا وہاں زیر زمین میزائل سٹی کارخانے بنائے گئے تاکہ حالت جنگ میں یہ محفوظ بھی ہوں پروڈکشن بھی جاری رہے اور جب ایران پر حملہ ہو تو دشمن پر حملے جاری رکھیں ۔

🛑🔴ایران نے ویتنام جنگ سے گوریلا جنگ ، صدام حسین پر امریکی حملے ، پاکستان میں ضیاء الحق کے مارشل لاء اور صدام حسین کے ایران پر حملے سے جو کچھ سیکھا اسے اپنے ریاست پر نافذ کیا ۔
آج ایران میں نہ مارشل لگ سکتا ہے ۔
نہ ہی فسادات ہوسکتے ہیں جو ریاست کا تختہ الٹ دے ۔
نہ ہی فوج کی کمی ہوسکتی ہے ۔

یہی وہ تیاری ہے جسکے بارے میں مشہور ہے کہ ایران چالیس سال سے اس عظیم جنگ کی تیاری کررہا ہے ۔