نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا ہے کہ عوام کی بے
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ان کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے اور وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور خلوص کے ساتھ عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف مواضعات کے خصوصی دورے کے دوران عوامی وفود سے مخاطب ہوتے ہوءے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد اور محبت کا اظہار کیا ہے وہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔ بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا کہ سیاست کا اصل مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور معاشرے کی بہتری ہے، اسی سوچ کے تحت انہوں نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے دورِ رکنیت کے دوران انہوں نے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ علاقے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے مزید کہا کہ وہ عوام کے ساتھ اپنے رابطے کو مزید مضبوط بنائیں گے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں گے۔ دریں اثناءعوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کے اس عزم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عوامی خدمات اور علاقائی ترقی کے لیے کوششیں قابلِ قدر ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔